عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی،ضیا عباس

February 11, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت کو عوامی مسائل پر توجہ دینا ہوگی،موجودہ سیاسی کشمکش سے جمہوری نظام کو خطرات دکھائی دے رہے ہیں،اپوزیشن اور حکومت کو اپنی توجہ ملک کو بحران سے نکالنے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔