اشرف غنی کی طالبان کو افغانستان میں دفتر کھولنے کی پیشکش

February 11, 2019

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو افغانستان میں اپنا دفتر کھولنے کی پیش کش کرتے ہوئےکہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن ضرور لائیں گے۔

ننگرہار میں خطاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغان حکومت طالبان کو کابل، قندھار یا ننگرہار کہیں بھی ان کا دفتر دے سکتے ہیں، افغانستان میں پائیدار امن واپس لائیں گے۔

افغان صدر کی پیشکش پر ردعمل میںطالبان قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہےکہ طالبان کے سرکاری سیاسی دفترکا مطالبہ واضح ہے، طالبان دوحا سیاسی دفتر کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی حمایت چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ افغان صدر کی اصل بات سے ہٹ کر کی گئی پیشکش امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔