سانحہ صفورہ، دہشتگردوں کی سزا معطلی کی درخواست پرنوٹس جاری

February 11, 2019

سانحہ صفورہ کیسمیں سندھ ہائیکورٹ نے دہشتگردوں کی سزا معطل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورہ کیس میں سزائے موت کے خلاف دہشت گردوں کی سزا معطل کرنے کی درخواست پر فریقین کو 11 مارچ کیلیے نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے کہ چند سال قبل کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے ایک کمیونٹی کی بس میں داخل ہو کر پہلے ڈرائیور کو نشانہ بنایا اور اس کے بعد مسافروں پر خود کارہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

سانحہ صفورہ میں 42 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔