رضا ہارون کی ایم کیو ایم یو سی دفتر پر فائرنگ کی مذمت

February 11, 2019

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضاہارون نےایم کیو ایم پاکستان کے یو سی آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پی ایس پی کے رہنما رضاہارون نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں عامر خان اور فیصل سبزواری سے رابطہ کرکے یو سی آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔

پی ایس پی رہنما نے فائرنگ کے نتیجے میں کارکن شکیل کی شہادت پر تعزیت اور زخمی کارکن کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی۔

رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، دہشت گردی کے واقعات کراچی میں قائم امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کڑی ہیں، ملک دشمن قوتیں اور ان کے ایجنٹوں کا کراچی میں دہشت گردی پھیلانا دراصل پاکستان کے امن و امان اور ملک کی معیشت پر وار ہے۔

پی ایس پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کا نوٹس لیں۔