کراچی میں گیس بحران سنگین، خواتین لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور

February 12, 2019

کراچی(صباح نیوز) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں گیس بحران سنگین ہوگیا، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، شہریوں کی زندگی اجیرن، خواتین گھروں میں لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئیں، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گیس بحران کا فوری حل نکالے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی، گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے۔کراچی کے علاقے اولڈسٹی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس،صدر، گلشن اقبال اور گلستان جوہر ایف بی ایریا سمیت پورے شہر میں گیس نایاب ہے۔ گیس نہ ہونے کے باعث خواتین لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گیس بحران کا فوری حال نکالے تاکہ اس پریشانی سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل ہو۔