خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا گرفتار

February 12, 2019

پشاور سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سوشل میڈیا پر خاتون کی تصاویر شیئر کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل پشاور کی سب انسپکٹر ناہید بلال کو خاتون عالیہ نسیم نے شکایت درج کرائی کہ کسی شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور دیگر مواد شیئر کیا جارہا ہے جوکہ نہ صرف اس کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے بلکہ معاشرے میں اس کی تذلیل بھی ہورہی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کی ٹیم نے تفتیش کے دوران ملزم کا پتا لگایا اور ایک چھاپے کے دوران ملزم عرفان علی شاہ کو پشاور سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔