نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت

February 12, 2019

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہاکہ 5 جنوری کو پہلی سزا معطلی کی درخواست دائر کی، 15 جنوری کو نوازشریف کو دل کی تکلیف ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت کو دیکھنا ہےکیا ایک ہی ایشو پر 2 درخواستیں دائر کی جا سکتی ہیں؟

قانون کے مطابق پہلی درخواست میں ہی ترمیم کرکے طبی وجوہات شامل کی جاسکتی ہیں۔

عدالت نے نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی ۔