ایک سال کے دوران خنجر اور تیز دھار آلات سے 285افراد ہلاک ہوئے

February 13, 2019

لندن( نیوز ڈیسک) برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے 2018کے دوران خنجر زنی کے ہلاکت خیز واقعات کے بعد مجموعی طورپر241خنجر اوردیگرتیز دھار والے آلات ضبط کئے،جو کہ ایک ریکارڈ ہے، قومی شماریات دفتر کے فراہم کردہ اعدادوشما کے مطابق مارچ 2018کوختم ہونے والے سال کے دوران خنجر اور تیز دھار آلات کے حملوں سے 285افراد ہلاک ہوئے۔ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ سال کے دوران ٹرینوں میں خنجر زنی اورتیز دھار آلات سے ایک ہزار59 وارداتیں کی گئیں،گزشتہ سال کے دوران پولیس نے ٹرینوں سے تلواریں، خنجراوردیگر چاقو اورتیز دھار آلات برآمد کئےیہ تعداد2017کے مقابلے میں دگنی ہے جبکہ برطانوی ٹرینوں سے مجموعی طورپر 130خنجر برآمد کئے گئے تھے۔گزشتہ سال کے دوران جن لوگوں کوحملے کانشانہ بنایا گیا ان میں سب سے کم عمر 10سالہ لڑکا اورسب سے زیادہ ضعیف العمر 68سالہ شخص تھا ،جبکہ زیادہ تر کی عمریں 17- ,16 سال تھیں۔جبکہ حملے کانشانہ بنائے جانے والوں میںہرچوتھے شخص کی عمر71سال تھی۔