سیاہ فام اداکاروں کو کلچرل اسٹڈیز پروفیسر اور سفید فاموں کو صرف اداکار ہوناچاہئے،مہرشالا علی

February 13, 2019

لندن (جنگ نیوز)سیاہ فام اداکار مہرشالا علی نے کہا کہ سیاہ فام اداکار کلچرل سٹڈیزکے پروفیسرز ہونے چاہیں جبکہ سفید فام اداکار صرف ایکٹر ہوں ۔ دی ٹرو ڈیٹیکٹیو اینڈ مون لائٹ سٹار 44سالہ مہرشالا علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر سفید فام اگر سول رائٹس پروجیکٹ کررہے ہیں تو ان سے صرف ریس (نسل )کے بارے میں پوچھنا چاہیے۔ وہ اپنے پراسس اور لائف کے بارے میں بات کرتےہیں جبکہ سیاہ فام اداکار ڈرائیورسٹی کلچر کیا اور کہاں ہے اورکہاں جا رہا ہے کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔ سیاہ فام اداکاروں کو کلچرل سٹڈیز کا پروفیسر ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ میں کالج میں باسکٹ بال کا اچھا کھلاڑی تھا اور مجھے سپورٹس سکالر شپ ملی تھی لیکن میں اس کے علاوہ کوئی کری ایٹیو کام کرنا چاہتا تھا ۔ کالج میں کھلاڑیوں کو پروڈکٹ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ہم وہاں کالج میں سپورٹس کو اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ہم وہاں صرف چیمپئن شپ جیتنے کیلئے ہوتے ہیں۔ مون لائٹ میں آسکر جیتنے کے بعد انہوں نے ڈیٹیکٹیو میں اپنے ویان ہیز کے رول کو بڑا اور مہنگا قرار دیا ۔