مقبوضہ کشمیر میں آج سے ہڑتال، مزید 2 افراد شہید

February 13, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی بھارتی کوشش کے خلاف مقبوضہ وادی میں آج سے دو روزہ ہڑتال کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے آج صبح ضلع بڈگام کے علاقے چادورا کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا، علاقے میں صورت حال کشیدہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی بھارتی کوشش کے خلاف مقبوضہ وادی میں آج سے 2 روزہ ہڑتال کی جا رہی ہے۔

حریت قیادت نے بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے سے متعلق سماعت کے موقع پر ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں آج اور کل اس آرٹیکل سے متعلق سماعت ہونی ہے، بھارتی آئین کی دفعہ35اے کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خصوصی شہریت سے ہے۔