افغان طالبان وفد وزیر اعظم سے ملاقات کریگا

February 13, 2019

طالبان اور امریکا اسلام آباد میں مذاکرات میں کریں گے، افغان طالبان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا۔

افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان امریکا مذاکرات 18 فروری سے اسلام آباد میں ہوں گے۔

افغان طالبان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملے گا۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سے پاک افغان تعلقات اورافغان مہاجرین سےمتعلق بات ہوگی۔