چینی خاتون کے نوٹ گننے کی رفتار سے دیکھنے والے حیران

February 13, 2019

یوں تو آپ نے بینک کیشئرز کو نوٹ گنتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب اگر آپ کو نوٹ گننا سیکھنا ہے تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی خاتون سے سیکھیں جسکی نوٹ گننے کی رفتار اور انداز نے نہ صرف دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا ہے بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

جی جناب،چین کے ایک رئیلٹی شو میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیس سیکنڈ میں زیادہ سے زیادہ نوٹ گننے کا چیلنج منعقد ہوا جس میں چین سے تعلق رکھنے والے مختلف بینکوں کے چار ملازمین نے حصہ لیا اور بنا دیکھے تیزی سے نوٹ گنتے نظر آئے۔

Zhuo Minjingنامی خاتون نے ایسے نوٹ گن لئے کہ جیسے انسانی ہاتھ نہ ہوں کوئی مشین ہو جوجبکہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیس سیکنڈ میں 202بینک نوٹ گن کر گنیز ریکارڈ توڑڈالا ۔

چینی خاتون کی نوٹ گننے کی اس شاندار انداز اور رفتار نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر ڈالا ہے اوردیکھنے والے خاتون کہ مہارت کے بیحد سراہ رہے ہیں جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔