نواز شریف کو بخار ہوگیا

February 14, 2019

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو بخار کی شکایت ہوئی ہے۔

جیل افسران نے نواز شریف کے ذاتی معالج کو بتایا کہ جیل کے ڈاکٹر نے نواز شریف کا معائنہ کر لیا ہے،میڈیکل بورڈ کی سفارش کے باوجود نواز شریف کا مناسب علاج نہ کرانے پر ان کے اہل خانہ کو تشویش ہے۔

واضح رہے کہ خاندان کے افراد آج جیل میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔