چین اور امریکا کے تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور

February 14, 2019

چین اور امریکا کے درمیان بیجنگ میں اعلیٰ سطح کے تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا۔

رواں ہفتے امریکی حکام چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

بیجنگ میں جاری اجلاس میں چین کے نائب وزیر اعظم، امریکی خصوصی نمائندہ برائے تجارت اور امریکی وزیر خزانہ شرکت کر رہے ہیں۔

دونوں ملکوں کی کوشش ہے کہ تجارتی تنازعات کے حل کے لیے کسی معاہدے پر اتفاق کیا جا سکے۔

گزشتہ سال یکم دسمبر کو دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد درآمدات پر عائداضافی ٹیرف عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا جس کی مہلت یکم مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔