پہلی بیوی کو دُوسری شادی کی اطلاع دینا ضروری نہیں، سعودی عالم

February 15, 2019

ریاض(ایجنسیاں) معروف سعودی عالم شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے فتویٰ دیا ہے کہ دُوسری شادی کرتے وقت لازمی نہیں کہ پہلی بیوی کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ البتہ پہلی بیوی کا خیال نہ رکھنا، اُس کے فرائض سے بھاگنا اور دُوسری بیوی کی وجہ سے اُسے اذیت کا نشانہ بنانا یا طلاق کا سوچنا بھی احسن عمل نہیں۔ پہلی بیوی کے ساتھ ہر صورت عمدہ برتاؤ کرنا اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا شریعت کا تقاضا ہے۔