طلبہ کے روزگار کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر ذکی راشدی

February 15, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اقرا یونیورسٹی پاکستان میں مستقل بنیاد پر غیرملکی اساتذہ کا تقرر کیا جاچکا ہے جس سے ہمارے طلبہ بین الاقوامی معیار ِتعلیم سےمستفید ہونگے۔ اقرا یونیورسٹی نے38ممالک کی جامعات کے ساتھ تعلیمی معاہدے کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اقرا یونیورسٹی کے سربراہ آفس آف ریسرچ،اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹرذکی راشدی ، ڈاکٹر فاطمہ ڈار، ڈاکٹر سلیمہ برکت علی اور ڈاکٹر زبیر علی شاہد نے پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا طلبہ کے روز گار کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔