حاجی اجمل کی اہلیہ کی رسم سوممختلف شخصیات نے تعزیت کی

February 15, 2019

کوئٹہ(آن لائن)روزنامہ جنگ کے سابق رپورٹر سینئر صحافی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی اجمل کی اہلیہ محمد عمر اور عبدالحنان کی والدہ کی رسم سوم ریلوے سوسائٹی بروری روڈ میں ادا کی گئی جس میں سینئر صحافیوں سمیت سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ رسم سوئم اور فاتحہ خوانی کے لئے آنیوالوں میں آغا عمر احمد زئی، اسلم رند، گل محمد کاکڑ ، حاجی خلیل الرحمان سمیت صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں، جبکہ ٹیلی فون پر اسپیکر اسمبلی قدوس بزنجو، سابق وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی ، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، رکن اسمبلی نواب اسلم رئیسانی، سابق سپیکر اسلم بھو تانی، سینیٹر سرفراز بگٹی، رکن اسمبلی جان محمد جمالی نے حاجی اجمل کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی ۔ سینئر صحافی کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ ان کی رہائش گاہ ریلوے سوسائٹی نزد سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں جاری ہے۔