افریقا میں ایک صدی بعدبلیک پینتھر دیکھا گیا

February 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


افریقا میں ایک صدی بعد نایاب بلیک پینتھر دیکھا گیا جسکی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

برطانوی فوٹوگرافر ول براڈ لوکاس سیاہ تیندوے کی کیمرے کی آنکھ میںمحفوظ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ماہر حیاتیات کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاکیپیا کاؤنٹی میں تیندوے کی موجودگی کے آثار دیکھےجس پر انہوں نے علاقے میں کیمرے نصب کیے۔

چوتھے روز ہی ان کی قسمت چمک اُٹھی اور رات میں گھومتے پھرتے ایک بلیک پینتھر کی تصاویر اور ویڈیو حاصل ہوئی۔

فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ بچپن سے بلیک پینتھر کی کہانیوں کو سن کر مسحور ہو جاتا ہوں، کوئی اور جانور اتنا پراسرار، اتنا پیچیدہ اور اتنا خوبصورت نہیں ہے۔

واضح رہے آخری بار افریقہ میں اس طرح کے سیاہ تیندوے کی تصویر ایتھوپیا میں 1909 میں لی گئی تھی۔