زوہیب پی ایس ایل میں ’ڈسکودیوانے‘ ٹریک کے استعمال پر برہم

February 15, 2019

پاکستانی پوپ گلوکار زوہیب حسن نے پی ایس ایل 2019ء کی افتتاحی تقریب میں بغیر اجازت ان کی بہن کا مقبول ترین گانا’’ڈسکو دیوانے‘‘استعمال کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پی ایس ایل کی تقریب میں آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے نازیہ حسن کا گانا ڈسکو دیوانے گایا تھا۔

فیس بک پوسٹ میں زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل جیسے شہرت یافتہ پلیٹ پر بغیر پیشگی اجازت ’ڈسکو دیوانے‘ کا ٹریک استعمال کیا گیا جس پر میں حیران ہوں، اُن کا کہنا ہے کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی مذمت کی جانی چاہئے۔

زوہیب حسن نے اس پر قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

’ڈسکو دیوانے‘ میوزک البم 1980 میں ریلیز کیا گیا تھا، جو آج بھی بے پناہ مقبول ہے۔