علی رضا عابدی قتل کیس، گرفتار ملزمان سے تفتیش میں انکشاف

February 15, 2019

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کی تفتیشی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے ۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے علی رضا عابدی کےقتل میں ملوث گرفتارملزمان نےدوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کو اجرتی قاتلوں سے کرایا گیا۔

علی رضا عابدی قتل میں گرفتار دونوں ملزمان نے رقم کے لین دین میں کرداراداکیا۔

ملزمان کو ڈیڑھ ماہ قبل گلستان جوہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان کے بیان کی روشنی میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔