خواجہ آصف کی جاوید اختر کے ٹویٹ پر تنقید

February 16, 2019

بھارتی شاعر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے

خواجہ آصف نے بھارتی شاعر جاوید اختر کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے صاحب حیثیت اور متمول مسلمان شہری اپنی حیثیت کے تحفظ کے لئے اپنی شناخت پر معذرت خواہانہ رویہ اپناتے ہیں۔

خواجہ آصف نے بھارتی شاعر جاوید اختر کا اپنی بیگم شبانہ اعظمی کے ہمراہ کراچی آرٹ کونسل کی دعوت پر اپنا دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے ٹویٹ پر جواب میں کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں روزانہ سنگین بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کو دیکھ کر بھی ان کا ضمیر کوئی حرکت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک ہزاروں کی شہادت، اندھا کرنے اور یتیم بچوں کے ساتھ ظلم افسوسناک اور وحشت ناک نہیں۔