ہائوس آف پارلیمنٹ برطانیہ میں،راجہ یٰسین ایم پی کا چوہدری لطیف اکبر اور مطلوب انقلابی کے اعزاز میں استقبالیہ

February 16, 2019

لندن( پ ر)برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ راجہ محمد یٰسین نے ہاؤس آف پارلیمنٹ برطانیہ کانفرنس روم نمبر19میں صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر اور سابق وزیر تعلیم چوہدری مطلوب انقلابی کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا اور انہیں ہاؤس آف پارلیمنٹ کا دورہ بھی کروایا۔استقبالیہ میں ممبران پارلیمنٹ،ممبرز ہاؤس آف لارڈز ،اور کمیونٹی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ممبر یورپی پارلیمنٹ راجہ واجد خان،ممبران پارلیمنٹ میں میزبان ایم پی راجہ یاسین،ایم پی خالد محمود، ایم پی راجہ افضل خان، ایم پی بیرسٹر عمران حسین چوہدری،ایم پی تن من جیت سنگھ دیسی، لارڈ نذیر احمد، لارڈ قربان حسین، چئیرمین او پی ڈبلیو سی نعیم عباسی، صدر پی پی پی برطانیہ محسن باری، صدر گریٹر لندن میاں سلیم، مشتاق لاشاری، بیرسٹر تنویر حسین، راجہ اعظم، صدر پی وائی او برطانیہ و یورپ آصف خان،ریاض کوہمروی، واجد خان، یونس خان، طارق کالس، وحید اقبال، منور حسین، میاں شاہجہان، چوہدری نثار، شعبہ خواتین کی شان ملک سمیت کثیر تعداد میں کمیونٹی رہنماؤں اور وکلاء نے شرکت کی۔ اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی پی چوہدری لطیف اکبر نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے قتل عام، چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور معصوم سکول طلباء کی پیلٹ گنز سے بینائی چھیننے جیسے انسانیت سوز مظالم کی سخت مذمت کی۔ چوہدری لطیف اکبر،مطلوب انقلابی اور دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے برطانیہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے5؍فروری کو 10؍ڈاؤننگ سٹریٹ لندن میں وزیر اعظم برطانیہ کی رہائش گاہ کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کی کامیابی اور پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو بطریقِ احسن اجاگر کرنے پر ممبران پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے ممبران کی انتھک کوششوں و کاوشوں کو سراہتے ہوئے لائق تحسین قرار دیا اور تمام ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی نہ صرف پاکستانی و کشمیری ممبران بلکہ برٹش ممبران کو بھی مسئلہ کشمیر کو برطانوی و یورپین پارلیمنٹ اور اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ محسن باری، نعیم عباسی، میاں سلیم،مشتاق لاشاری و دیگر نے بھی ممبران راجہ یاسین،لارڈ نذیر، لارڈ قربان،راجہ افضل،خالد محمود ودیگر کی اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کےلئے خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سات دہائیوں کی انتھک محنت کے بعد اب درجنوں میئرز، لارڈز، 12ممبران پارلیمنٹ اور کم و بیش 400کونسلرز کا منتخب ہونا پاکستانی کمیونٹی کے لئے باعث افتخار ہے۔اس موقع پر چئیرمین او پی ڈبلیو سی نعیم عباسی نے لارڈ نذیر احمد کی ہمشیرہ ،لارڈ قربان کے والدین،ایم پی خالد محمود کے بھتیجے اور مرحوم شفیق گورسی ایڈووکیٹ کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت کروائی۔ آخر میں میزبان ایم پی راجہ محمد یاسین نے مہمان خصوصی و شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔