سعودی ولی عہددورہ کیخلاف پراپیگنڈہ مہم، 5 تنظیموں کے اکائونٹس منجمد

February 16, 2019

اسلام آباد (طاہر خلیل،ایوب ناصر)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ کرنیوالی پانچ تنظیموں کے اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں، وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر، گلگت و بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز ، چیئرمین پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کی ایک مہم جاری ہے جس میں پانچ تنظیموں کے ملوث ہونیکی تصدیق ہوئی ہے، جن میں تعمیر وطن ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کراچی ، آئی ایس او پشاور ، تحریک حمایت مظلومین ، جہاں پاکستان اور شعبہ وحدت نیوز شامل ہیں ،سعودی عرب کی حکومت کیخلاف مہم چلانیوالوں میں بیشتر کا تعلق شعیہ کمیونٹی سے ہے، پی ٹی اے اب تک 19 فیس بک پیچ اور 20 نیوز بلاک کر چکی ہے ، ایف آئی اے سائبر کرائم اور پی ٹی اے کو اس منفی مہم میں شریک تنظیموں اورافراد کیخلاف ایکشن کی ہدایت کر دی گئی ہے۔