جہاز کی سیر کا ’جھوٹا‘ ڈرامہ

February 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں بعض افراد نے گھر بیٹھے جہاز میں سفر کرنے کا جھوٹا ڈرامہ کر کے لوگوں کو حیران کر دیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔

چین میں کئی لوگوں نے گھر کی چیزیں( بوتل، اسٹول،ٹوائلٹ سیٹس) استعمال کر تے ہوئے دلفریب جگہوں کی ویڈیوز بنائیں جنہیں دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے کہ وہ جہاز کا سفر کر رہے ہیں۔

درحقیقت وہ موبائل پر دلفریب جگہ کی ویڈیو چلاتے ہیں اور بوتل ، اسٹول یا ٹوائلٹ سیٹس کو اسکرین پر رکھتے ہیں ۔

یہ ویڈیوز دیکھنے پر لوگ حیران پریشان ہو جاتے ہیں، اور پھر خود بھی ایسی ویڈیوز بناتے ہیں۔

یہ ویڈیوز چینی ایپ’ٹک ٹوک ‘ پر اپلوڈ ہیں جس پر اب تک دو کروڑ چالیس لاکھ ویوز آچکے ہیں۔