ٹریفک جام سے بچنا ہے تو کار نہیں ، سائیکل چلائیں

February 16, 2019

نیدرلینڈز کی حکومت نےدفتر یا اسکول جانے کے اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے بچنے کے لئے سائیکل پر سواری کرنے کو ترجیح دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیاں ٹریفک جام کرنے کا سبب بنتی ہیں اور وقت بچانے کے لئے یہ اقدام اہم ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


واضح رہے کہ نیدرلینڈزسائیکلنگ کلچر کی وجہ سے دُنیا بھر میں مشہور ہے، یہاں لوگ گاڑی کے بجائےسائیکل پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔ایک سروے کے مطابق 2016 میں ایک چوتھائی سے زیادہ شہریوں نے سیرو تفریح کے لیے سائیکل کا انتخاب کیا تھا۔

ڈچ حکومت نےسائیکل سواروں کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کئے ہیں جس کے لئےپندرہ روٹز ترتیب دیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی سائیکلوںکی پارکنگ کے لیے مخصوص جگہ کا انتظام کیاگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصدطالب علموں اور ملازمین کو سفری سہولت فراہم کرنا ہےتاکہ وہ کسی بھی دقّت کے بغیر اپنی منزلِ مقصود تک پہنچ سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت بھی ان اقدامات سے مشروط ہے۔

حکومت نےسائیکل سواری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لوگوں کو معاوضہ دینے کا بھی اقدام کیا ہے۔