اپوزیشن حکومت کی تکلیفیں بڑھانا نہیں چاہتی، خورشید شاہ

February 16, 2019

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ان ہاؤس تبدیلی کرکے حکومت کی تکلیفیں بڑھانا نہیں چاہتی ۔

کندھ کوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نہیں چاہتے ہماری وجہ سے اتحادیوں کا ریٹ بڑھے، پہلے ایک پھر تین وزارتیں ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رشوت اور کرپشن کی باتیں کرتے ہیں جس سے ہم پر کوئی اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آج پاکستان کا جو امیج ہے اس پر مقامی افراد بھی سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ۔