جنگ زدہ علاقوں میں 300بچے روزانہ دم توڑ دیتے ہیں، سیو دی چلڈرن

February 17, 2019

جنیوا(آئی این پی)بہبود اطفال کی بین الاقوامی غیر حکومتی تنظیم سیو دی چلڈرن نے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر تین سو بچے ہلاک ہو رہے ہیں،بچوں کی ہلاکتوں والے ملکوں میں افغانستان، یمن، جنوبی سوڈان، وسطی افریقی جمہوریہ اور شام خاص طور پر نمایاں ہیں۔غیرملکی می خبر رساں ادارے کے مطابق سیو دی چلڈرن نے امیر ممالک اور بڑے امدادی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس افسوسناک صورت حال پر خصوصی توجہ مرکوز کر کے بچوں کی اموات میں کمی کی کوششیں کریں۔ بچوں کی ہلاکتوں والے ملکوں میں افغانستان، یمن، جنوبی سوڈان، وسطی افریقی جمہوریہ اور شام خاص طور پر نمایاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان بچوں کو بھوک اور علاج کی ناکافی سہولیات کا سامنا ہے۔