سکھر : جے یو آئی کی رکنیت سازی مکمل، انتخابات کاآغاز

February 17, 2019

سکھر (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی مکمل ہونے کے بعد اب مرحلہ وارا نتخابات کرانے کا آغاز پہلے مرحلے میں یونٹوں، دوسرے مرحلے میں تحصیلوں، تیسرے مرحلے میں اضلاع اور چوتھے مرحلے میں صوبوں اور مرکز میں انتخابات کرائے جائینگے۔ جے یو آئی کی جانب سے جاری کردہ ضلع سکھر کے شیڈول کے مطابق تعلقہ روہڑی کے ناظم انتخابات قاری عطاء اللہ عباسی، قاری عبدالغفار سومرو، مولانا عبدالحق مہر، عبدالرزاق برڑو کی نگرانی میں تعلقہ کی مختلف یوسیوں میں یونٹوں کے امیر اور جنرل سیکریٹریز کے انتخابات کرائے گئے۔