سیاحت کے فرو غ سے پاکستان کے محفوظ ملک ہونے کا تاثر ا بھرے گا

February 17, 2019

کراچی ( پ ر)پروفیشنلز اسپورٹس و یلفیئرکے ز یر ا ہتمام سرور نسیم ہال، ماس کمیو نیکیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی یونیورسٹی میں ٹور ازم ڈیویلپمنٹ ان پاکستان کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا ۔ اس موقع پر دردانہ احمد خان نے پاکستان میں محفوظ ٹور ازم کے حوالے سے جامع انداز میں اپنا پیپر پڑ ھا ۔ سیمینار کی مہمان خصو صی سینئر ٓار ٹسٹ ،ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نائلہ جعفری اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیاحت میں خواتین کو مضبوط کردار ادا کرنے زور دیا ۔ ا نہوں نے کہا کہ اس شعبے میں ترقی سے اقوام عالم میں پاکستان کے محفوظ ملک ہونے کا تاثر پیدا ہوگا۔ مر ز ا اکرام بیگ ، عمران شیروانی اوردیگر نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ ٹور از م پر مضمون نگاری مقابلے میں الف خان نے اول، فاطمہ احمد نے دوم اور فنند پرکاش نے خصو صی پو زیشن حاصل کی ۔ اس مو قع پر انیلہ ندیم، عمیر عرفانی اور ڈاکٹر فرقان حیدر نے خصو صی خطا ب کیا۔ تمام مہمانوں کو یادگاری شیلڈ زپیش کی گئیں اور گلدستوں کا تبادلہ ہوا ۔