ا یس ایچ او سمیت 4ملازمین کو شوکازنوٹس ، ڈی ایس پی کی سرزنش

February 17, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود کا اچانک تھانہ بی زیڈ کا دورہ، تھانے میں صفائی، ریکارڈ کی عدم تکمیل پر سخت برہمی کا اظہار کیا ناقصانتظامات پر ا یس ایچ اوتھانہ بہا الدین زکریا سمیت 4ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیاجبکہ ڈی ایس پی کی سرزنش کی ہے، گزشتہ روز سی پی او ملتان نے اچانک تھانہ کا دورہ کیااور وہاں موجود ریکارڈ اور عمارت کا جائزہ لیا، سی پی اونے تھانہ کے ریکارڈ کی عدم تکمیل اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈی ایس پی گلگشت کی سرزنش کی جبکہ ایس ایچ او بی زیڈ ، محرر، نائب محرر اور فرنٹ ڈیسک ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کردئےہیں۔