وہاڑی :رشتہ سے انکار، چچا کے ہاتھوں بھتیجی قتل

February 17, 2019

وہاڑی کے نواحی علاقہ فضل واہ میں رشتہ سے انکار کرنے پر چچا نے اپنی بھتیجی کو قتل کردیا۔

پولیس تھانہ لڈن نے نعش قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔ نواحی علاقہ فضل واہ کے رہائشی محمد صفدر نے اپنے دوست سے شادی کرنے سے انکار کرنے پر اپنی 18سالہ بھتیجی کلثوم ولد حنیف کو مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس تھانہ لڈن کے مطابق ملزم صفدر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس تھانہ لڈن نے نعش قبضہ میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جاری ہے۔