شام میں گرفتار مانچسٹر کے خاندان کی برطانیہ واپسی کیلئے اپیل

February 18, 2019

مانچسٹر( ساجد علی) مانچسٹر کی رہائشی فیملی نے شام میں گرفتاری کےبعد برطانیہ واپسی کی اپیل کردی، مانچسٹر کے علاقے ڈیوز بری کی صفیہ بیگم جن کی عمر51برس ہے، بیٹی شبینہ اسلم اور بیٹے17سالہ علی رضا داعش کے خاتمہ کےبعد شامی حکام کی قید میںہیں۔ انہوںنے 2014میںبرطانیہ سے ترکی وشام کا سفرکیا اور داعش کے زیر قبضہ علاقے میں خلافت کے تحت زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ مانچسٹر میںموجود ان کےخاندان نے کہا کہ وہ ترکی چھٹیاں گزارنے گئے تھے۔ زینب کے خاوند نے ایک برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زینب میرے ساتھ خوش نہیںتھی اور وہ لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے کہانی ختم۔ اسلم نے کہا کہ مانچسٹر پولیس نے کئی بار میرا فیملی سے متعلق انٹرویو کیا لیکن مجھے کبھی یہ نہیں بتایا کہ وہ لوگ کہاں پر موجود ہیں۔ اسلم نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق یہ لوگ سعودی عرب بھی گئے تھے ،اس سے قبل مانچسٹر کے اسی علاقے ڈیوزبری کا رہائشی رئوف بھی شام میں داعش کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہوچکا ہے۔