تیمور علی خان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

February 18, 2019

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے ننھے شہزادے تیمور علی خان کے ساتھ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئےہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق’ فین کلب‘ کی جانب سے ایک تصویرشیئر کی گئی جس میں سیف اور کرینہ اپنے بیٹے ’تیمور ‘کے ہمراہ ہیں جس کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔



واضح رہے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے چھوٹے نواب تیمور علی خان پٹودی 20دسمبر کو 2016کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے جو صرف 2 سال کی عمر میں ہی اپنے والدین سے زیادہ مقبول ہوچکا ہے اور تیمور کی تصاویر اور خبریں روزانہ ہی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔


کرینہ ان دنوں فلم ’’گڈنیوز‘‘ جبکہ سیف فلم ’’سیکرڈ گیمز‘‘کے سیکول کی شوٹنگ میں مصروف ہیںجہاں وہ اکثرننھے نواب کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔