ابو ظہبی ، بحری و دفاعی نمائش کا آغاز

February 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ابو ظہبی میں سالانہ بحری ودفاعی نمائش کا انعقاد کر دیا گیا ہے۔

ابوظہبی کے’ نیشنل ایگزیبیشن سینٹر‘میں منعقدہ نمائش’IDEX‘ 21فروری تک جاری رہے گی جس میں فرانس ، پاکستان، مراکش، اٹلی، برطانیہ، امریکا،روس اورچین سمیت62ممالک کی1300سے زائد دفاعی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

دفاعینمائش میںطیاروں کے شاندار اسٹنٹس نے آسمان پر رنگ بکھیر دیئےجنہیںدیکھ کر شرکاء داد دیے بغیر نہ رہسکے۔

اس بین الاقوامی نمائش میں دفاعی کمپنیوں نے اپنے تیار کردہ جدیدترین ہتھیار ،جیٹ فائٹرز، ریڈار،ہیلی کاپٹرز، آبدوزیں، ا یئر بیس، توپیں میزائل لانچر اور بحر ی جہازوں کے ماڈلزجبکہ دفاع کیلئے کارآمد جدید اسلحے اور آلات بھی پیش کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس پانچ روز ہ جاری رہنے والی دفاعی نمائش میں اعلیٰ سطحی فوجی وفودسمیت ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے جوجدید اسلحے اورآلات کا جائزہ لیں گے۔