ایران، خودکش حملے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

February 19, 2019

تہران (اے ایف پی) ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نےگزشتہ ہفتے سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے میں ملوث تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے اپنی ویب سائٹ سپاہ کے مطابق ساراوان اور خاش میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد انہیں تباہ کردیا گیا اور وہاں موجود تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تین دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے قبضے سے 150 کلو گرام بارود اور 600 کلو گرام بارو د ی مواد سمیت اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پاسداران انقلا ب کے مطابق ان دہشتگردوں نے خودکش بم حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی رہنمائی کی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم جیش العدل نے قبول کرلی ہے۔