بھارت کو پاکستان سے اتفاق رائے کا پیغام جانا بہت ضروری ہے

February 20, 2019

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ بڑا ضروری ہے کہ بھارت کو پاکستان سے اتفاق رائے کا پیغام جائے۔

خواجہ آصف نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے کوشش کی کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر ہوسکیں، لیکن اس کے باوجود گزشتہ دو برسوں میں کنٹرول لائن کی اتنی خلاف ورزی ہوئی جتنی گزشتہ 70 برسوں میں نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر اڑی اور پٹھان کوٹ حملے کے الزام لگے لیکن بھارت نے کبھی اس کے شواہد نہیں دیے۔

پروگرام میںگفتگو کرتےہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کشمیر کے معاملے پر سیاست نہ ہو، مگر اتفاق رائے کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، چار دن سے تنقید ہو رہی ہے ، پاکستان کو فوراً جواب دینا چاہیے تھا۔