سونے کی فی تولہ قیمت 70ہزار روپے کی بلند سطح پرپہنچ گئی

February 20, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 70ہزار روپے کی بلند سطح تک پہنچ گئی فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں سونے کی قیمت میں 14ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،ایسوسی ایشن رپورٹ کے مطابق 19فروری 2019کو 10گرام سونے کی قیمت 60ہزار 21روپے جبکہ فی تولہ قیمت 69934 روپے ہے جبکہ ایک سال قبل 18فروری 2018کو 10گرام سونے کی قیمت 47ہزار 989 روپے اور فی تولہ قیمت 55ہزار 807روپے تھی اس طرح ایک سال میں 10گرام سونے کی قیمت میں 12123روپے اور فی تولہ قیمت میں 14127روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم اس کے برعکس ڈالر میں سونے کی قیمت 18فروری 2018کو 429 ڈالر فی 10گرام جبکہ 500ڈالر فی تولہ تھی اور 19فروری 2019کو 10گرام سونے کی قیمت 430ڈالر جبکہ فی تولہ قیمت 501 ڈالر ہے اس طرح ڈالر کی قیمت میں کو ئی واضح رد وبدل نظر نہیں آیا جبکہ مقامی کرنسی میں یہ فرق نمایاں ہے ۔