ایسٹ ہیم میں نادرا سرجری 23اور 24فروری کو ہوگی

February 20, 2019

لندن (پ ر) پاکستان ہائی کمیشن لندن اپنی کمیونٹی کو موثر اور بروقت قونصلر سروسز کی فراہمی کیلئے باقاعدگی کے ساتھ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم ( ایم آر ٹی) کے لندن کے ملحقہ علاقوں میں وزٹس کا اہتمام کرتا ہے۔ اس ماہ ایسٹ ہیم میں نادرا موبائل رجسٹریشن سروسز اس علاقے کے ریذیڈنٹس کو فراہم کی جائے گی اور 23اور 24فروری 2019کو نادرا موبائل ٹیم مسجد ابراہیم اینڈ اسلامک سینٹر 721-723بارکنگ روڈ ای 139 ای یو پر موجود ہو گی۔ نادرا کا فیس سٹرکچر نئے سمارٹ نائیکوپ نارمل کیلئے 54 پونڈ ہے جبکہ ڈلیوری 6 سے 8 ہفتے میں ہوگی۔ نئے سمارٹ نائیکوپ ایگزیکیٹو کیلئے فیس 82 پونڈ اور ڈلیوری 10سے 15ورکنگ دنوں میں ہو گی۔ پاکستان ہائی کمیشن نے ایک بار پھر یہ وضاحت کی ہے کہ اس فیس کے علاوہ کوئی اور اضافی چارجز نہیں ہیں مزید معلومات کیلئے فون نمبر 02076649246پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔