پی آئی اے سعودی عرب میں رہا ہونے والے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے تیار

February 20, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے سعودی عرب کی جیلوں سےرہا ہونے والےاپنے ہم وطنوں کو پاکستان واپس لانے کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے صدر و سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سعودی عرب کی جیلوں سے دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کی رہائی کے اعلان پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے اسکا خیر مقدم کیا ہے۔