’’را‘‘ کا حافظ سعید سمیت اہم مقامات پر حملے کا منصوبہ، سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہداہات ،مراسلہ جاری

February 20, 2019

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ)قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے قانون نافذکرنے والے اداروں کوایک مراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے جماعت الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ سعید پر حملہ کروانےکا ایک مذموم منصوبہ تیارکیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو ملنے والی رپورٹس میں ملک دشمن عناصر کے مزید مذموم منصوبوں کوبھی چاک کردیاگیا ہے ان رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا ایک گروہ ایسی حساس تنصیبات کو بھی نشانہ بناسکتاہے جہاں پر 10تا15افرادکام کررہے ہیں دہشت گرد اس علاقہ کی ویڈیو اورتصاویر تیارکرکے اپنے کمانڈر سے شیئر کرچکاہے۔