’ملائکہ‘ نے ’ارباز‘ سے طلاق کیوں لی تھی؟

February 20, 2019

بالی ووڈ اداکارہ ’ملائکہ اروڑا‘ نے اپنے اور’ارباز خان‘ سے علیحدگی کی وجہ آخر کا ر کھل کر بتادی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ملائکہ اروڑا نے ’کرینہ کپور ‘کے ریڈیو شو ’واٹ وومین وانٹ‘ میں بتایا کہ ارباز اوراُن کا ساتھ رہنا مشکل ہو گیا تھا جس کے باعث دونوںنے طلاق کا فیصلہ کیا۔

ملائکہ نے انٹرویو میں کہا کہ ’’ہم دونوں ساتھ بالکل بھی خوش نہیں تھے اور اس وجہ سے ہماری فیملی بھی متاثر ہو رہی تھی‘‘.

ملائکہ نے اپنے مداحوں کو نصیحت کی کہ اپنی ازداوجی زندگی کی مشکلات اور ناچاقیوںکا ذمہ دار اپنے ساتھی کو ٹہرانا یا دوسروںپر الزام لگانااچھی بات نہیں ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی زندگی سے ناخوش ہیں تودوسروں کو کوسنے کے بجائے بات چیت سے مسئلے کا حل نکالیں۔

ملائکہ نے بتایا کہ ارباز سے علحدگی اختیار کرنا اُن کی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا جس پر ان کی فیملی بھی حیرت اور پریشانی میںمبتلا ہوگئی تھی لیکن وہ اپنے اس فیصلے سے اب بے حد مطمئن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ’’ اگر آپ اپنی شادی سے ناخوش ہیںتو عزت و وقار کے ساتھ علیحدگی اختیار کریں کیونکہ یہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ دوسرے کو بدنام یا برا کہنے لگ جاتا ہے جو کہ سراسر غلط ہے‘‘۔

واضح رہے کہ ارباز اور ملائکہ Malaika Arora نے 19سال بعد2017 میںعلیحدگی اختیار کی اور اُن کا ایک 16 سالہ بیٹا ’ارحان‘ بھی ہے۔