احتساب کا کدوکٹے گا تو سب میں بٹے گا،فیاض چوہان

February 21, 2019

لاہور (خصوصی رپورٹر،خصوصی نمائندہ،اپنے نامہ نگار سے) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ احتساب کا کدوکٹے گا تو سب میں بٹے گا۔نوازشریف کہتے تھے مجھے کیوں نکالا ، اب کہتے ہیں مجھے کیوں سنبھالا۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرا طلا عا ت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نو ازشریف کو کس نے تضحیک کا نشانہ بنایا؟ انہوں نے اپنا مذاق خود بنایا!ہم نے تو نہیں بنا یا۔پہلے ہسپتال پھر جیل پھر ہسپتال میں لے جانے کا مطالبہ کیا ۔ ایسی حرکتیں کر کے نواز شریف خود اپنی ذات کاتماشا بنا رہے ہیں۔