بدعنوانی کے الزامات ثابت، چینی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف کو عمر قید

February 21, 2019

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف فانگ فینگ ہُوئی کو ایک چینی فوجی عدالت نے کرپشن کے الزامات ثابت ہو جانے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ فینگ ہُوئی سن 2012 میں پیپلز لبریشن آرمی کے اعلیٰ ترین افسر مقرر کیے گئے تھے۔ رشوت لینے اور دوسروں کو رشوت پیش کرنے کے الزامات کے علاوہ انہیں نامعلوم ذرائع سے اثاثے جمع کرنے کے الزام کا بھی سامنا تھا۔ فینگ ہُوئی کو سن 2017 میں بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعے کے دوران ان کے منصب سے اچانک علیحدہ کر دیا گیا تھا۔ ان پر گزشتہ برس جنوری میں کرپشن کے الزمات عائد کیے جانے کے بعد ان کی تبدیلی فوج کے شعبہ استغاثہ میں کر دی گئی تھی۔