پلوامہ حملہ، پاکستان کو ثبوت دینے سے انکار دوست ممالک کو شواہد دینگے، بھارت

February 21, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کئے جانے کے بعد نئی دہلی نے اسلام آباد کو کوئی ثبوت دینے سے انکار کردیا ہے، نئی دہلی اسلام آباد کو تو کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا تاہم بھارتی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ وہ یہ ثبوت دوست ممالک کے سامنے پیش کریں گے، بھارتی میڈیا نے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ نئی دہلی حکومت اس حق میں نہیں کہ پاکستان کو کوئی ثبوت فراہم کیا جائے، ماضی میں بھی پاکستان کو ثبوت فراہم کئے گئے تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔