وفاقی دارالحکومت کے9تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کردئیے گئے

February 21, 2019

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نو تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کردئیے گئے ۔انسپکٹر محمد اشرف کوتھانہ سہالہ کاایس ایچ او مقرر کردیاگیا ، ان کے پیشرو انسپکٹر محمد بشیر کوریسکیوون فائیو پر ٹرانسفر کردیا گیا ۔انسپکٹر قیصر نیاز گیلانی کو تھانہ رمنا کا ایس ایچ او ، ا ن کےپیشرو انسپکٹرجمشید کو ریسکیو ون فائیو ٹرانسفر ،انسپکٹر عبدالغفور کو ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا ، ان کے پیشرو انسپکٹر غلام مصطفی کوریسکیو ون فائیو بھیج دیاگیا ۔تھانہ لوئی بھیر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر نور الاسلام کو تھانہ کھنہ جبکہ ان کے پیشرو سلیم اللہ کوریسکیو رپورٹ کرنے،انسپکٹر فیاض شنواری کو تھانہ لوئی بھیر کا ایس ایچ او مقرر کردیاگیا ۔ سب انسپکٹر شبیر احمد کوتھانہ شالیمار ، ان کے پیشرو سب انسپکٹر ارشد محمودکو ریسکیو ون فائیو رپورٹ کرنے ،سب انسپکٹر رشید احمد کو تھانہ بنی گالہ کا ایس ایچ او ، ان کے پیشرو غلام مصطفی کو ریسکیو ون فائیو رپورٹ کرنے ،سب انسپکٹر شمس الاکبر کو تھانہ ترنول کا ایس ایچ او جبکہ ان کے پیشرو سب انسپکٹر عبدالقادر کو ریسکیو ون فائیو ٹرانسفر کردیاگیا ۔ سب انسپکٹر محمد حنیف کو تھانہ بھارہ کہو سے تبدیل کرکے تھانہ شمس کالونی، ان کے پیشرو انسپکٹر گلفراز احمد کو ریسکیو ون فائیو رپورٹ کرنے،انسپکٹر محمد اطہر کو ریسکیو ون فائیو سے سی آئی اے ٹرانسفر کردیا گیا ۔