’درست جگہ پر درست بندے کی تقرری ضروری ہے‘

February 21, 2019

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ درست جگہ پر درست بندے کی تقرری ضروری ہے مگر اس میں کئی مشکلات ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں ترقی کی جتنی بھی گنجائش ہے اس سے فائدہ اٹھائیں گے،ڈاکٹر عشرت حسین اصلاحات پر کام کر رہے ہیں،جب تک پروفیشنلز کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی، نجی شعبےمیں بھی پروفیشنلز کو موقع دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہلیڈرز کے پاس ایک وژن ہوتا ہے،لیڈرآنےوالے کل کے بارے میں سوچتا ہے۔پیشہ ورانہ افراد کو مراعات دیکر انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔گڈ گورننس کیلئے پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی بہتری کیلیے اقدامات کررہی ہے۔