عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی طبیعت خراب ہو گئی

February 21, 2019

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت خراب ہو گئی۔

ڈاکٹر عاصم پیشی کے سلسلے میں احتساب عدالت آئے تھے جہاں ان کی طبیعت خراب ہو گئی، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔

ڈاکٹر عاصم کو فوری طور پر اسٹریچر پر لٹا کر احتساب عدالت سے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سا بق مشیر پیٹر و لیم ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے مقدمے کا سامنا ہے جس کے سلسلے میں وہ آج عدالت میں پیش ہوئے تھے۔