پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مصطفیٰ کمال

February 22, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے آباؤاجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بنایا تھا، آج بھی اس کے ذرے ذرے کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وقت پڑا تو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنے وطن عزیز کا بھرپور دفاع کریں گے جیسے پہلے روز سے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر راء کے خلاف سیاسی محاذ پر نبردآزما ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں سے زیادہ محب وطن کوئی نہیں ہے کیونکہ ہمارے بڑوں نے اپنے بڑوں کو اس ملک کی خاطر کٹتے ہوئے دیکھا ہے۔