ڈاکٹر عطا الرحمٰن ٹاسک فورس کے سربراہ

February 22, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے سائنس و ٹیکنالوجی کی 13رکنی ٹاسک فورس قائم کردی ہے جس کا سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمن کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکرٹری اس ٹاسک فورس کے بھی سیکرٹری ہوں گے جبکہ اراکین میں ڈاکٹر اقبال چوہدری، سید یاور علی، چیئرمین پاکستان ایگری کلچر ل ریسرچ کونسل، ڈاکٹر شاہد مسرورو دیگر ہیں۔