بھارت میں کشمیری مسلمانوں پر حملے باعث تشویش ہیں، اقوام متحدہ

February 22, 2019

جنیوا (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر روپٹ کولولی نے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کشمیریوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کچھ عناصر پلوامہ حملے کو جواز بنا کر کشمیریوں اور مسلمانوں کو دھمکیوں اور حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بھارت لوگوں کو نسلی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرے گا اور دو ایٹمی طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان کشیدگی سے خطے کی سلامتی مزید خطرے میں نہیں پڑے گی۔